خاطر آزار

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - دل دکھانے والا۔  میں کس واسطے خاطر آزار ہوں کسی کے دل و دوش کا بارہوں      ( ١٨٧٢ء، کلیات نعت، محسن، ٨٨ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خاطر' کے ساتھ فارسی مصدر 'آزردن' سے مشتق صیغہ امر 'آزاد' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکحب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٧٢ء میں "کلیات نعت" میں مستعمل ملتا ہے۔